مدد، میں غمگین اور تنہا ہوں

اور نہیں جانتا کہ کیسے بہتر ہوا جائے

کیا غم اور تنہائی محسوس کر رہی ہو؟ آپ اکیلی نہیں ہیں۔ رنجیدہ محسوس کرنا عام سی بات ہے۔ شاید آپ اپنی زندگی میں پیش آنے والی کسی چیز کی وجہ سے پریشان ہیں، جیسے کہ کسی ٹیسٹ میں ناکام ہونا یا اپنے کسی گمشدہ پیارے کی جدائی میں۔ یا شاید آپ اپنے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں ہیں۔ یہ ہے جس کے کرنے سے آپ بہتر محسوس کر سکتی ہیں۔۔۔

مثبت رویہ۔ مثبت احساس مشکل ہو جاتا ہے جبکہ آپ الگ تھلگ محسوس کرتی ہیں اور آپ کے ارد گرد ہر چیز خوفناک لگتی ہے۔ مگر آپ کو کوشش کرنی ہو گی اپنے آپ کو ان تمام چیزوں کی یاد دہانئی کرانے کی جو کہ آپ کو رعب دار بناتی ہیں۔ چیزیں جیسے کہ مہربان ہونا، دوبارہ شروع کرنے سے نہ گھبرانا جب کوئی چیز غلط ہو جائے، یا کوئی اور چیز جس میں آپ اچھے ہوں۔

ایک نوٹ بک رکھ لینا بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ ایسا مواد لکھیے جو کہ آپ کی عظمت کی دلالت کرتا ہے، جیسا کہ ترغیبی مقولے، آپ کی قدر و قیمت ، قوت اور مقصدیت کے متعلق۔ روزانہ کوئی چھوٹی سی چیز کیجیے اور آپ فوراً بہتر ہو جائیں ۔گی۔ اگر آپ اپنے بارے میں کچھ لکھتے ہوئے اٹک جائیں تو اپنے والدیں یا سرپرستوں سے بات کیجیے اور پوچھیے کہ آپ کے بہتر خصائص کون سے ہیں۔

کوئی مشغلہ اپنائیے۔ کسی کلب میں شامل ہو جائیے یا ایسا کلب شروع کیجیے۔ اپنے جیسے لوگوں کے ساتھ وقت گزارنا ہنسنے اور خود اعتمادی کے لیے اچھا لگتا ہے۔ فرض کیجیے کہ آپ کو پڑھنا اچھا لگتا ہے تو ایک بک کلب شروع کیجیےجس کی میٹنگ آپ کی مقامی لائبریری یا سکول میں ہوتی ہو۔۔ آپ کھیلوں یا فنون کے گروپ سے بھی شروع کر سکتی ہیں۔

اچھا کیجیے۔ گردو نواح میں اپنی برادری کو دیکھیے۔ کیا وہاں ایسی کوئی تنظیم ہے جسے رضاکاروں کی ضرورت ہو؟ یا اپنے پڑوس میں دیکھیے۔ کیا کوئی بوڑھا فرد ہے جنہیں کہ مارکیٹ جانے کے لیے مدد کی ضرورت ہو، یا کوئی ایسا جسے گھر پر دیا گیا سکول کا کام کرنے میں مدد کی ضرورت ہو؟ کوئی اچھائی کرنے سے پہلے یاد رکھیے کہ آپ کا تحفظ سب سے مقدم ہے۔ کسی قابل اعتماد بالغ فرد سے ملیے، جیسے کہ والدیں میں سے کسی کو یا کسی استاد کو آپ کی بہترین تنظیم یا مدد کے طلب گار فرد کی تلاش میں مدد کے لیے۔

اسے اپنے سینے سے اتار دیجیے کسی قابل اعتماد بالغ فرد کو بتائیے کہ آپ کے اندر کیا ہو رہا ہے۔ اپنے احساسات کے بارے میں انکشاف صحت مند بننے کی شروعات میں ایک اچھا طریقہ ہے۔ اگر آپ کی زندگی میں کوئی قابل اعتماد فرد نہیں ہے، تو اپنی مقامی بچوں کی نگہداشت کرنے والوں کو کال کیجیے یا ہسپتال چلے جائیے۔

درست حمایت سے چیزیں لازماً بہتر ہو جاتی ہیں۔

Share your feedback