آخرکا ر، سب ٹھیک ہو جاتا ہے

آن لائن شرانگیزی اور تنگ کرنا ایک بڑا مسئلہ ہے اور آپ کواحتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔

انٹرنیٹ اپنی ذات کے کھلم کھلا اظہار کی دلچسپ جگہ ہے۔ آپ دنیا سے اپنی کہانیاں، واقعات، جذبات اور خیالات کا اشتراک کر سکتے ہیں اور دنیا بھر کے لوگوں سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اور کیا آپ کو پتا ہے؟ ان میں سے اکثر لوگ آپ ہی کی طرح سوچتے اور محسوس کرتے ہیں

دنیا بھر کے بہترین دوست ہمیشہ ہمیشہ کیلئے۔ جی ہاں ضرور !

لیکن کچھ مسائل ہیں جن کا آپکو پتا ہونا چاہیئے۔ انٹرنیٹ پر ہر شخص کےلئے عام کھلی جگہ ہے۔ جو چیزیں آپ انٹرنیٹ پر اشتراک کرتی ہیں وہ آپ کے گھر والے، دوست اور اجنبی لوگ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ احتیاط نہیں گی تو آپ مسائل کو دعوت دیں گی بلکہ واہیات اور تنگ کرنے والے آپ کا پیچھا بھی کریں گے۔ آگر آپ پر آن لائن حملہ ہو جائے تو آپ کو کیا کرنا چاہیئے ؟

مطمعن رہیں

گھبرائیں مت! سچ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ کھل کرسانس لیں۔ پھر سانس لیں۔ آپ پہلے ہی بہتر محسوس کر رہی ہیں؟ ہے ناں؟ اگر آپ کو نفرت انگیز دھمکی آمین پیغام ملے تو سب سے بہتریں حل یہ ہے کہ اسے نظر انداز کر دیں۔ اس اکاؤنٹ کو فورا" رپورٹ کریں اور انلوگوں کو بلاک کر دیں۔

بالکل حقیقی زندگی کی طرح، جب آپ وقعی پریشان نظر آتی ہیں تو تنگ کرنے والے حوصلہ محسوس کرتے ہیں۔ اور اس سے نمٹنے کا طریقہ بھی حقیقی زندگی جیسا ہی ہے! ہاں نفرت کرنیوالے کو نظر انداز کر دیں۔ انٹرنیٹ پر واہیات اور فضول لوگوں کا حوصلہ توڑنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ پر سکون رہیں۔ انٹرنیٹ پر تنگ کرنیوالوں کی اکثریت کمزور لوگوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ جنہیں دوسروں پر اعتراض اور طنز کرنا ضروری لگتا ہے تا کہ وہ خود کو بہتر محسوس کر سکیں (بیمار ذہن کے لوگ) !

اسے روک دیں۔

اگر تو آپ چھیڑنے تنگ کرنیوالے کو جانتی ہیں اور روز سکول میں دیکھتی ہں تو انہیں شٹ اپ کال دیں۔ انٹر نیٹ پر تنگ کرنیوالے لوگ انٹرنیٹ کے نقاب کے بغیر کچھ حثیت نہیں رکھتے۔

سب سے پہلے کو اپنا مسئلہ اپنے کسی اعتماد والے بڑے کو بتایں۔ تنگ کرنیوالے کو نکالا بھی جا سکتا ہے، ان کی حرکتوں کے حساب سے سزا بھی دی جا سکتی ہے۔

یہ سچ مچ سنجیدہ مسئلہ ہے

اچھا تو انٹرنیٹ پر تنگ کرنے والا آپ کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا۔ آپ اسے جانتی نہیں اور وہ آپ کو پریشان کئے جا رہا ہے. اپنے ذات کیلئے کھڑے ہونے کا وقت آ گیا ہے – تو سب س پہلے اپنے والدین یا کسی قابلِ اعتماد کے شخص کو اپنا مسئلہ بتائیں۔ دوسری بات، ایک ماہر جاسوس بن جائیں اور کمپیوٹر پر سارے ثبوت محفوظ کر لیں تاکہ اپنی ٹیچر یا پولیس کو تنگ کرنے والے کے بارے میں رپورٹ دیتے وقت ثبوت آپ کے پاس ہوں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ چھپے ہوئے ہیں اور انہیں انٹرنیٹ پر کوئی دیکھ نہیں سکتا۔ مگر یہ سچ نہیں ہے۔۔

خواتین اور لڑکیوں کو انٹرنیٹ پر تنگ کرنا بدترین فعل ہے اور ہمیں ایک دوسرے کی حفاظت کی خاطر کھڑا ہونا ہو گا۔ ایسا تبھی ممکن ہے جب ایسے لوگوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جو انٹرنیٹ کو گندے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

آخر میں، سب ٹھیک ہو جاتا ہے

انٹرنیٹ پر تنگ کئے جانا آپ کو پریشان اور لاچار کر سکتا ہے لیکن اپنے حوصلے بلند رکھیں آپ مضبوط ہیں اور یہ وقت بھی گزر جائے گا۔

ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ اکیلی نہیں ہیں۔ ٹیچرز، والدین اور قریبی دوستوں سے لیکر ڈھیر سارے لوگ آپ کی زندگی میں ہیں جس سے آپ کسی بھی مشکل میں رابطہ کر سکتیں ہیں۔ اور ان کے علاوہ لاکھوں کروڑوں اور لڑکیاں بھی ہیں جنہیں ایسے مسائل سے گزرنا پڑا جن کا سامنا آپ کر رہی ہیں۔ اور ان کی سب کی مثالیں آپ کی الجھن کے حل میں مدد دیں گی۔

Share your feedback