بریکنگ نیوز: عام افراد بورنگ ہوتے ہیں

اپنے مختلف ہونے کو قبول کریں۔

کیا آپ کو لگتا ہے آپ باقی لوگوں جیسے نہیں؟ یہ تو زبردست ہے! آپ سب سے نمایاں ہونے کیلئے پیدا ہوئے تھے۔ آج کل لوگ باقی سب کی طرح نظر آنے کی اتنی کوشش کرتے ہیں کہ وہ بھولنے لگتے ہیں کیا چیز انہیں خاص اور مختلف بناتی ہے۔ جب آپ اپنی طرح ہو سکتے ہیں تو کیوں دوسروں کی طرح بننے کی کوشش کی جائے؟

لڑکی! کسی جگمگاتے ہیرے کی طرح چمکتی رہو۔

جب سب لوگ دائیں چلیں، تو آپ بائیں ہو لیں۔

لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ یہ سوچ سوچ کے اپنا وقت ضائع نہ کریں یا خود کو غیر محفوظ نہ سجھیں کیونکہ آپ دوسروں کی طرح نہیں ہیں۔ مفید مشورہ! یہ سب آپ کی سوچ ہے آپ کا خیال ہے۔ کوئی ایک معیار نہیں کیونکہ ہر شخص اچھا ہے۔ ہر شخص اپنی ہی غیر محفوظ ہونے کی سوچوں میں الجھا ہوا اور مگن ہے۔ اس لیے پرامید ہو جائیں اور یقین رکھیں آپ جیسا کوئی اور نہیں اور آپ کا کام کوئی اور اتنا اچھا کر ہی نہیں سکتا۔

کبوتر، کبوتروں کے ساتھ اُڑتے ہیں۔

ایک منفرد شخصیت ہونے کا سب سے زبردست فائدہ یہ ہے کہ ہم آخر کار ایسے لوگوں سے ملتے ہیں جو بالکل قدرتی اور بناوٹ کے بغیر ہوتے ہیں۔ آپ ہر حال میں جیسے تیسے اپنے مختلف ہونے اور زبردست شخصیت کو آخر کار قبول کر ہی لیتے ہیں۔ دیگر باہر کے دوست ہونا بھی کافی زبردست ہے کیونکہ آپ کے دوست بھی آپ ہی کی طرح اپنی ذات کے سفر پر نکلے ہوئے ہیں اور دوسری بات یہ کہ آپ کے دوست بہت سے مختلف کاموں کے ماہر ہیں۔

اس طرح ہم اپنی دنیا اور زندگی کئی دوسری دلچسب چیزوں کے بارے میں سیکھتے ہیں۔ جو ہمیں آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہیں۔

مختلف ہونا تو زبردست ہوتا ہے ناں!

کچھ لوگ تصویریں بناتے ہیں، کچھ رقص کرتے ہیں، کچھ گاتے گنگناتے ہیں کچھ خالی خود میں اچھے ہوتے ہیں- آپ کو اندازہ ہوا؟ آپ کو کیا اچھا لگتا ہے شوق سے کریں جب تک کہ آپ کی حرکت کسی کا دل نہ دکھائے۔ آپ اپنی دیگر دوستوں سے کم اچھی یا کم اہل نہیں کیونکہ ہر لڑکی دوسروں سے الگ اور اپنی ذات میں سچ مچ منفرد ہوتی ہے۔ یہ ایسے ہی ہوگا جیسے ہم سیب کا موازنہ کسی اڑے ہوئے گھوڑے سے کریں۔ اپنے مختلف ہونے کو اہمیت دیں، اپنی انفرادی صلاحیتوں کو نکھاریں اور تب آپ اصل خوشی محسوس کریں گی۔

فرض کریں دنیا ایک ہی طرح کے لوگوں سے بھری ہوتی جن کی صلاحیتیں اور دلچسپیاں بھی ایک ہی جیسی ہوتیں ان کی کمزور یا ںبھی ایک جیسی ہوتیں تو؟ کتنا بورنگ ہوتا؟

Share your feedback