کیا بڑی بہن نہیں ہے؟ کوئی مسئلہ نہیں!

ائی آپ کی مدد کریں ایسے لوگ ڈھونڈنے میں جن پر آپ اعتماد کر سکتے ہیں۔

جب آپ کے پاس سوالات، تحفظات ہوں یا جب زندگی کسی مشکل میں پڑ جائے تو کسی ایسے کا ہونا جس سے بات کی جا سکے بہت اچھا ہوتا ہے۔

بڑی بہن یا کسی رشتے دار کا ہونا جو کہ آپ کو مشورہ دے سکے یا آپ کو نیا نکتہ نظر پیش کر سکے بہت مددگار ہوتا ہے۔ اگر آپ کی کوئی بڑی بہن نہیں بھی ہے تو کوئی گرو آپ کو اکثر اوقات اس جیسی حمایت اور رہنمائی مہی کر سکتا ہے۔

گرو کیا ہوتا ہے؟

گرو ایک قابل اعتماد اور ذمہ دار مشیر ہوتا ہے جس سے آپ کسی بھی چیز کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔ چاہے یہ آپ کے سکول، دوستوں، لڑکوں، خاندان یا آپ کی خوابوں سے متعلق ہو۔ گرو آپ کو ایک سننے والا کان دے سکتا ہے، بہترین فیصلے کرنے میں رہنمائی کر سکتا ہے یا حتیٰ کہ آپ کی نئے مواقع کی تلاش میں مدد کر سکتا ہے۔

آپ کو اپنے گرو کو سب کچھ بتانے کی ضرورت نہیں جو آپ نہیں بتانا چاہتیں، مگر ایسے تائیدی نظام کا میسر ہونے کا مطلب ہے کہ آگر آپ کسی پر انکشاف کرنے یا اس سے مشورہ مانگنے کا فیصلہ کر ہی لیں تو وہ دستیاب ہیں۔

گرو رکھنا فقظ نوجوانوں کے ساتھ مختص نہیں ہے بلکہ بالغوں کے بھی گرو ہوتے ہیں! اس کا کوئی پیشہ ور کارکن یا بہت دور کی ہستی ہونا ضروری نہیں، فقظ آپ کے گرد و نواح میں موجود ایسا ذمہ دار فرد ہو سکتا ہے جس پر آپ پورا بھروسہ اور اعتماد کر سکتی ہیں تو وہ آپ کو اچھی صلاح دے کتا ہے۔

کسی ایسے کا نام لکھنے کی کوشش کیجیے جو کہ آپ کی سوچ کے مطابق ایک اچھا گرو بن سکتا ہے اور انہیں پوچھ لیجیے کہ کیا وہ آپ کا گرو بننا پسند کریں گے۔

Share your feedback