صرف ان تین سادہ مراحل پر عمل کریں
ہم سب کی یہی کیفیت تھی - آپ کلاس میں موجود ہیں اور آپ کو کام کی سمجھ نہیں آتی مگر آپ کو بولنے میں شرم محسوس ہوتی ہے۔ کوئی اور ہاتھ اٹھاتی ہے اور وہی سادہ سا سوال پوچھ لیتی ہے جس کے لیے آپ بولنے کی ہمت نہیں کر رہی تھیں اور پھر اچانک سب لڑکیاں اس بات پر متفق ہو جاتی ہیں کہ انہیں بھی واقعی اس معاملے میں مدد کی ضرورت تھی۔ یا شاید آپ اپنی دوستوں کے ساتھ باہر گھوم رہی ہوتی ہیں، تو کسی کے ساتھ اچانک آپ کی مڈھ بھیڑ ہو جاتی ہے۔ آپ چاہتی ہیں کہ آپ آگے بڑھ کر اس معاملے پر اُس شخص کے ساتھ بات کریں مگر آپ اس کے لیے ہمت نہیں جمع کر پاتیں۔ جبکہ دیگر ایک لڑکی اس کے ساتھ بات کرنا شروع کر دیتی ہے اور آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ وہ شخص تو بہت اچھا تھا اور آپ سوچتی ہیں کہ "یہ کام آپ کو کر لینا چاہیے تھا!"
ذیل میں تین سادہ مراحل دیے گئے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنے شرمیلے پن پر قابو پا سکتی ہیں اور اپنی خواہش کے مطابق بہادر خاتون بن سکتی ہیں!
اعتماد کا مظاہرہ کریں۔ ظاہری صورت میں دھوکہ ہو سکتا ہے، لہٰذا اگر آپ میں اندر سے اعتماد نہ ہو اور اگر آپ پھر بھی پُر اعتماد طریقے سے کوئی کام کریں، تو آپ کو یہ دیکھ کر حیرانی ہو گی کہ اس کی وجہ سے آپ کی سوچ میں کتنی مثبت تبدیلی آتی ہے۔
بہت زیادہ پریشان نہ ہوں. زندگی کھٹن مراحل سے بھرپور ہے اور اگر آپ کوئی احمقانہ سوال پوچھ لیتی ہیں یا کسی معاملے پر آپ کی کوئی دوست ناراض ہو جاتی ہے یا اگر آپ اپنی ناکامی کے سامنے ہتھیار ڈال دیتی ہیں، تو آپ کو خود ہمت کرنی ہو گی اور آگے بڑھنا ہو گا۔ یہ آپ کو ایک مضبوط انسان بنائے گی۔
اپنے آپ پر بھروسہ رکھیں۔ اگر آپ بہت شرمیلی ہوں اور آپ میں بولنے کی ہمت نہ بھی ہو، تو پھر بھی آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ آپ کیا کر رہی ہیں، لہٰذا اپنی صلاحیتوں اور ذہانت پر بھروسہ کرنا شروع کریں۔ جتنا زیادہ آپ کو اپنے اوپر بھروسہ ہو گا، اتنا ہی زیادہ آپ کو اعتماد حاصل ہو گا۔
اب آگے بڑھیں اور ان مفید مشوروں پر عمل کریں اور آپ کو بہت جلد اعتماد محسوس ہونا شروع ہو جائے گا، اندرونی طور پر بھی اور بیرونی طور پر بھی!
Share your feedback