سوال نامہ ۔۔۔۔ کہ پوسٹ کی جائے یا نہ کی جائے؟

# صرف مثبت سوچیں

مذاق اور ایک دوسرے کو چھیڑنا دوستوں کے مابین ایک معمول کی چیز ہے، اور سوشل میڈیا پر ہم اس کے ذریعے حقیقت میں اختراعی ہو سکتے ہیں ۔۔۔ ان تمام مذاحیہ تصورات اور ویڈیوز استعمال کر کے۔ لیکن اگر ہم محتاط نہ ہوں ، تو ہم بلا ارادہ اپنی پوسٹوں سے کسی کی دل آزاری کا سبب بن سکتے ہیں اس مقابلے میں شامل ہو جائیے، جو کہ آپ کی مدد کرے گا کہ آپ کو کوئی چیز پوسٹ کرنی چاہیے یا نہیں!


آپ ایک ایسی چیز پوسٹ کرنا چاہتی ہو جو کہ آپ کے دوست کا مذاق اڑائے گی۔

**1۔ آیا آپ کی پوسٹ آپ کے دوست کی کسی ایسی نازک چیز کو نشانہ تو نہیں بنا رہی جو کہ آپ کے دوست میں ہو سکتی ہے۔

ا۔ نہیں (تو 2 نمبر پر جائیے)
ب۔ ہاں (رک جائیے)

تو لڑکی، وہیں رک جاؤ۔ کسی کی حساس خاصیتوں کا مذاق اڑانا سب سے آسان طریقہ ہے کسی کو آزردہ کرنے کا۔ اس کو ایک طرح کی دھونس کہا جا سکتا ہے۔ آئیے، ایسے نازک موضوعات سے دور ہی رہیں، ٹھیک ہے؟

2۔ آیا آپ کی پوسٹ میں آپ کے دوست کی کوئی نجی معلومات یا تصویریں تو نہیں ہیں؟

ا۔ نہیں (تو 3 نمبر پر جائیے)
ب۔ ہاں (رک جائیے)

چیخ! اس پہ تو بڑا ںہیں، ںہیں ہے کیونکہ یہ آپ کے دوست کو کسی خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ وہ بار بار آن لائن بننے والا ہدف بن سکتی ہیں۔ د،مزید آپ کے لیے ایسی نجی معلومات شیئر کرنا مناسب نہیں ہے جو کہ آپ کی اپنی نہیں ہیں۔

3۔ آیا آپ کی پوسٹ میں کوئی ملحدانہ یا گندی زبان تو استعمال نہیں کی گئی؟

ا۔ کیا؟ نہیں تو! (تو 4 نمبر پر جائیے)
ب۔ ہاں (رک جائیے)

آپ کے پاس ایسی گندی زبان کے لئی بالکل کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔ آئیے ہم اپنی آن لائن جگہوں کو اپنے معتبر الفاظ کے توسط سے مثبت رکھیں۔

4۔ کیا آپ کو پکا یقین ہے کہ آپ کے دوست کو یہ ناگوار نہیں لگے گا؟

ا۔ یقیناً! (نتیجہ-ا پر جائیے)
ب، بالکل نہیں (نتیجہ-ب پر جائیے)

نتیجہ-ا: اسے پوسٹ کر دیجیے!

ہمیں تو یہ ایک بے ضرر پوسٹ لگتی ہے۔ چلیے پھر سینڈ کو ہٹ کیجیے!

نتیجہ-ب: ایک منٹ ٹھہریے

اگر آپ کو پکا یقین نہیں ہے تو اپنے آپ کو اپنے دوست کی جگہ پر رکھیے۔ اگر ایسا آپ کے ساتھ ہو تو کیا آپ اسے بے عزتی سمجھیں گی؟ یہ ہمیشہ آپ کی فیصلہ سازی میں مدد کرے گا۔


امید ہے کہ اس رہنمائی نے آپ کی اپنی پوسٹوں کو کنٹرول کرنے میں مدد کی ہو گی۔ اگر ہم طنزو مزاح بھی کر رہے ہوں پھر بھی ہمیں سوشل میڈیا کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنا چاہیے۔

Share your feedback