تعلقات کے مقاصد: میں اور میری امی

دیکھیں کہ کس طرح آپ اپنی امی کے ساتھ تعلقات کو بہت خوشگوار بنا سکتی ہیں ۔

مائیں!

او میرے خدا۔۔۔۔ ماں!

مائیں! ہم نہیں جانتیں کہ ماؤں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے کہ وہ ہمیشہ ہمارا دن برباد کرنے کا کوئی رستہ ڈھونڈ ہی لیتی ہیں وہ ہم سے حد سے زیادہ غیر معمولی بلند امیدیں باندھ لیتی ہیں۔ سخت اصول اور روز مرہ کے کام اور وہ سب چیزیں جو زندگی کو مشکل بنانے کے لئے ہوں ہم پر لاگو کر دیتی ہیں۔ وہ ہمیشہ کہتی رہتی ہیں کہ تم مزید اپنی بہن کی طرح کیوں نہیں بنتی۔ وہ ہمیشہ کسی نہ کسی چیز کے لئے پریشان رہتی ہیں!

کیسے یہ بندی جس نے مجھے پیدا کیا ہے مجھے اتنا زیادہ پریشان کر سکتی ہے!

پرسکون ہو جائیں، خواتین کی چہرے والیو۔ اس میں ایک سبق ہے جو مجھے کسی نے نہیں بتایا جب میں بڑی ہو رہی تھی: اپنی ماں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔۔۔ شاید وہ بالکل ٹھیک نہ بھی ہوں مگر کوئی بھی غلطیوں سے پاک نہیں ہوتا۔ اور ان میں آپ بھی شامل ہیں! اور آخری بات یہ کہ آپ نے کئی سال اکٹھے گزارے ہیں اور آٓپ دونوں کو ایک دوسرے کی ضرورت پڑتی رہے گی۔

اس لئے ڈرامہ ختم کرتے ہیں اور مسئلوں کا حل نکالتے ہیں۔

پہل کریں

اس اتوار کو بازار جانے کا پروگرام بنائیں اور اس کے بعد اکٹھے کھانا پکائیں یا پھر جیسا کہ آپ جانتی ہیں کہ ان کو کیا کرنے میں حقیقی مزہ آتا ہے اپنی امی کو بتائیں کہ بے شک کبھی کبھار آپ دونوں ایک دوسرے پر چیختی ہیں یا برتن بھی اٹھا کر پھینکتی ہیں، مگر پھر بھی آپ سمجھتی ہیں کہ یہ سب وقتی ہوتا ہے ۔ یہ صرف ان کی ذمہ داری نہیں کہ وہ آپ کی پرواہ کریں بلکہ آپ کی بھی ذمہ داری ہے کہ ان کی پرواہ کریں۔

کوئی ایسا جو آپ کو مکمل طور پر سمجھتا ہے۔

بلاہ، بلاہ، نوجوانی کا جوش ،خود کو سب سے الگ سمجھنا، کسی ایسے کی تلاش جو آپ کو حقیقت میں سمجھتا ہو، بلاہ بلاہ۔ آپ بھی اور تقریبا ہر لڑکی ایسی ہی ہے۔ کیا آپ کسی ایسے بندےکو تلاش کرنا چاہتی ہیں جو شاید واقعی آپ کے احساسات کو سمجھتا ہو؟ اپنی امی کو موقع دے کر دیکھیں۔آپ دونوں کا خون ایک ہے،سوچیں!جن مراحل سےبھی آپ گزر رہی ہیں وہ پہلے ہی ان سے گزر چکی ہیں، تھوڑی ڈرامے بازی ختم کریں اوراپنی امی سے اس سلسلے میں بات کریں جو آپ کو پریشان کر رہی ہے

سوری کہنا آسان ہے۔

ٹھیک ہے، کئی دفعہ آپ کی اور آپ کے والدین کے درمیان لڑائیاں ہو جاتی ہیں، جو معمولی بات نہیں۔۔۔ بڑی بات ہیں۔ زندگی تبدیل کرنے والی۔ ہم ان کی بات نہیں کر رہے۔ ہم کسی ایسےوقت کی بات کر رہے ہیں جب آ پ اپنی امی کے ساتھ باہر خریداری کر رہی ہوتی ہیں اور آپ کی نطر اپنی سہیلیوں پر پڑتی ہے اور آپ اپنی امی پر چیختی ہیں کہ انہوں نے آپ کو ان کے سامنے شرمندہ کروا دیا ہے۔ ہم ان بے وقوفیوں کی بات کر رہے ہیں۔ وہ باتیں جن کے بارے میں اگر آپ سوچیں گی تو آپ کو پتا چلے گا کہ وہ کافی حد تک آپ کی اپنی غلطی تھی۔

جب آپ ایسی بے وقوفیاں کریں تو معافی مانگیں۔ یہ بھی آپ کے بڑا ہونے کے عمل کا حصہ ہے کہ جب آپ غلطیاں کریں تو اس کی ذمہ داری قبول کریں۔ ہو سکتا ہے کہ وہ ایسی نظر آتی ہیں کہ جیسے پتھر کی بنی ہوں مگر ماؤں کو بھی دکھ ہو سکتا ہے۔ ان کو سوری کہنا سیکھنے سے بہت کچھ بدل سکتا ہے جو ساری زندگی آپ کے لئے مددگار ہو گا۔

Share your feedback