ہم مختلف ہو سکتی ہیں لیکن ہم سب ایک ساتھ دوستی کو پسند کرتی ہیں
کیا کبھی اپنے اور اپنے دوستوں کے درمیان فرق پر غور کیا؟ وہ آپ کو تنگ کر سکتی ہیں اور بعض اوقات ناٹک اور غلط فہمیاں موجود ہو سکتی ہیں۔ لیکن یاد آیا، کہ آپ کے گروپ کے ہر رکن میں یہ مختلف پن بالکل وہی ہے جو آپ کی زندگی میں دل انگیزی، خوشی، اور خوبصورتی کا اضافہ کرتے ہیں۔
آپ کے اکٹھے وقت میں مزاحیہ ناٹک اور ڈراموں میں، آپ کے گروپ میں کون سے کردار آتے ہیں؟ ہم نے ایک دوستی گروپ میں زیادہ تر کرداروں کو اکٹھا کیا ہے، آپ کون سی ہیں؟
بڑی بہن
وہ آپ کے درمیان والدہ کے بعد دوسرے درجے پر ہے۔ نگہداشت کرنیوالی۔ سوچ بچار کرنیوالی۔ رونے والوں کے لئے ایک ٹشو اور بھوکوں کے لئے خستہ بسکٹ رکھتی ہے۔ وہ آپ کو دوسروں کی ضروریات کے بارے میں احساس سکھاتی ہے۔
سربراہ
وہ ہر کسی کو جانتی ہے اور سب سے بات چیت کرتی ہے۔ کسی قسم کی مدد یا مشورہ کیلئے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ ایک اجنبی کو کیسے دوست میں تبدیل کرنا ہے۔
ایک سخت فرد
آپ کے گروپ کی قابل دفاع کار بے خوف اور گروپ میں کسی کا بھی دفاع کرنے کے لئے تیار۔ جو آپ کو یہ دکھاتی ہے کہ ایک سخت غلاف کے نیچے ایسا دل ہو سکتا ہے جو ان کی طرف مہربان اور ایک محافظ ہے جن سے وہ محبت کرتی ہے۔
جواری
وہ رقم اور کاروبار کے لئے تیز فہم ہوتی ہے۔ آرزو مند۔ وہ جانتی ہے کہ ایک پیسے کمانے کے لئے طریقوں کو کیسے تلاش کرنا ہے جب آپ کے پاس بالکل کچھ بھی نہ ہو۔ آپ کو بچت کرنے اور اپنے پیسوں کو بڑھانے کا سکھاتی ہے۔
خوبصورتی کی ماہر
اس کا اعتماد ایک دل کے خوبصورت ہونے کے ساتھ ہے۔ اس کی میک اپ اور فیشن کی تجاویز پر انحصار کیا جا سکتا ہے۔ وہ اپنی خوبصورتی دیکھنے میں آپ کی مدد کرے گی اور سکھائے گی کہ اس میں کیسے اضافہ کرنا ہے۔
مسخرہ
وہ پارٹی کی زندگی ہے اور جس کی کہانی کو سب سنتے ہیں۔ ہر اداس شخص خوش ہو جاتا ہے۔ گستاخ لیکن پیاری۔ آپ کو دکھاتی ہے کہ جب آپ صحیح لوگوں کے بیچ ہوں گے تو برا وقت بہت برا نہیں ہو گا۔
آپ کے گروپ میں ہر کوئی اپنی خصوصیات اور مہارتوں کی حامل ہے۔ تو اپنے مختلف ہونے کا جشن منائیں! آپ کی دوستی میں یہاں تک کہ روزمرہ کے لمحات میں بھی انمول قدر ہے۔ آپ ان لوگوں جیسا بننا سیکھیں گی جو آپ جیسے نہیں ہیں، اور شفقت میں بڑے ہوتے ہیں، آپ کی محبت کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں، اور آپ کے ذہن کو وسعت دیتے ہیں۔
Share your feedback