4 اقدامات آپ کو اپنے مقاصد کے حصول میں مدد دیں گے
مجھے نئے سال کا آغاز بہت اچھا لگتا ہے! ہر سال جنوری کے مہینے میں مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ "ہر چیز ممکن ہے" اور نئی اور پرکشش چیزیں کرنے کے لیے میرے اندر بھرپور خواہش اور توانائی موجود ہے! مگر دیانتداری کی بات یہ ہے کہ میں نے ایسا محسوس کرنا پچھلے سال سے ہی شروع کیا تھا جب ہمارے سائنس ٹیچر مسٹر مجامبو نے ہمیں نئے سال کو بہترین بنانے کا کلیہ سکھایا تھا۔
ہمارے نئے سمسٹر کی پہلی کلاس کے دوران مسٹر مجامبو نے ہمیں ایسے تین خواب تحریر کرنے کو کہا جن کو ہم اس سال پورا کرنے کے بارے میں سوچ رکھتے تھے۔ میں نے سوچا کہ "میں اپنی ماں کے لیے ایک گھر بنانا چاہوں گی، مجھے ایک کار چاہیے ہے جس کو میں خود چلاؤں اور میں تفریح کے لیے کسی دوسرے ملک جانا چاہوں گی - مگر میں یہ سب کچھ ایک ہی سال میں حاصل نہیں کر سکتی تھی !"
لہٰذا میں نے مسٹر مجامبو سے مدد مانگی۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں کسی ایسی چیز کے بارے میں سوچوں جو یہ خواب پورے کرنے میں میری مدد کر سکے مگر میرے لیے اس پر آج ہی کام کرنا شروع کر دینا بھی ممکن ہو۔ لہٰذا میں نے سوچا کہ "سائنس میرا پسندیدہ مضمون ہے اور ہو سکتا ہے کہ ایک دن میں ایک بڑی سائنسدان بن کر اتنی رقم کما سکوں جو میرے گھر، کار اور سفر کے خواب پورے کر سکے۔" اب میں یہ کر سکتی تھی کہ میں سائنس کلب میں شمولیت اختیار کر لوں اور مقامی سائنس مقابلہ جیتنے کی کوشش کروں۔
میرے دوست امیناتو نے مجھ سے مل کر سائنس کلب میں شمولیت اختیار کر لی۔ ہم نے اسکول کے بعد کچھ مسائل حل کیے اور ایک دوسرے کی جانچ کرنے کے لیے ہم اختتام ہفتہ پر ملتی تھیں۔ اس کلب میں صرف ہم دو ہی لڑکیاں موجود تھیں اور باقی سب لڑکے تھے جو ہمیں یہ سمجھتے تھے کہ ہم ان جتنی ذہین نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے، ہم نے کچھ لڑکوں کی بنسبت جلدی جوابات دینا شروع کر دیے جس سے انہوں نے ہمیں عزت دینا شروع کر دی۔
ہمارے کلب کو سائنس کے علاقائی مقابلوں کے لیے منتخب کر لیا گیا اور ہم نے 10 ٹیموں میں سے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ اس سے مجھ پر یہ ظاہر ہو گیا کہ اگر میں محنت کروں اور اپنے آپ پر بھروسہ رکھوں، تو میں سب کچھ کر سکتی ہوں۔ اب میرے لیے کوئی ہدف اتنا بڑا نہیں رہا - مجھے یقین ہے کہ اس سال ہم قومی سطح کے مقابلوں تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
Share your feedback