خوش اور مطمئن رہیے
کیا آپ رومانوی ملاقاتوں کے متعلق سوچتی ہیں؟ آپ اس میں تنہا نہیں ہیں۔ رومانوی ملاقاتیں بڑھوتری کا ایک روائتی حصہ ہے۔ اور یہ پر لطف ہو سکتا ہے!
یہ کہنے کے،باوجود ایک محفوظ اور صحت مند تعلق اچھا ہوتا ہے۔ ایسا، جہاں پر آپ مکمل پر مسرت، مطمئن اور اطمینان بخش ہوتے ہیں۔ ایسا، جہاں پہ آپ مکمل طور پر اپنے ہوتے ہیں۔ یہ اشارے آپ کی شروع کرنے میں مدد کریں گے:
دوست بنیے
بہترین تعلق دوستی سے شروع ہوتا ہے۔ اعلیٰ تعلقات اعتماد، مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر بنائے جاتے ہیں۔ جب آپ دوستی کے انداز میں شروع کریں گی تو ان چیزوں کا امکان آسان ہو ۔ جائے گا۔
کسی گہرائی کی طرف بڑھنے سے پہلے ایک دوسرے کو جان لینا بہت اہم ہوتا ہے۔ آپ بتانے کے قابل ہو جائیں گی کہ آپ کی پسند، خیالات، اقدار وغیرہ ایک جیسے ہیں۔ آپ یہ بتانے کے بھی قابل ہو جائیں گی کہ یہ وہ فرد ہے جو کہ آپ کی اپنے آپ کی وجہ سے عزت اور قدر کرتا ہے۔
بات کیجیے
جب آپ کسی کے ساتھ ہوں تو آپ کو ان کے ساتھ بات چیت میں آزاد محسوس کرنا چاہیے۔ اگر آپ کو کوئی چیز پریشان کر رہی ہے، تو اس کے بارے میں بات کر لینا اسے دبا کر رکھنے سے بہتر ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کا ساتھی آپ پر جنسی اختلاظ کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے اور آپ اس کے لیے تیار نہیں ہیں، تو آپ کو اپنے جذبات اور آراء کے بارے میں بتا دینا چاہیے۔ آپ کا ساتھی آپ کا ذہن نہیں پڑھ سکتا۔ جہاں تک ممکن ہو صاف، براہ راست اور ایمانداری برتیے۔
کسی کا بھی نجی ملکیت مت بنیے
تعلق داری میں سب سے اچھی چیزوں میں سے ایک؟ ایک دوسرے کے چہیتوں سے ملنا ہے! اگر آپ اپنے قریب ترین دوست کو یہ نہیں بتا سکتیں کہ آپ کسے مل رہی ہیں تو کچھ گڑ بڑ ہے۔ اسی طرح اگر آپ کا دوست آپ کو ایسی پوشیدہ جگہوں پر ملنا چاہتا ہے کہ جہاں کوئی آپ کو اکٹھے نہ دیکھ سکے تو آپ کو اس پر سوال اٹھانا چاہیے۔ کیا یہ ہی اصل محبت ہے کہ وہ آپ کے ساتھ عوامی جگہوں پر دیکھے جانے سے شرمندہ ہیں؟ اس کے بارے میں سوچیے۔
آپ کو ایک دوسرے کے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کے قابل ہونا چاہیے۔ یہ آپ دونوں کو بتائے گا کہ آپ کہاں کھڑے ہیں۔
اپنے لیے وقت نکالیے
کسی کے ساتھ تعلق داری کا مطلب یہ نہیں کہ آپ دونوں کو ہر وقت اکٹھے ہونا چاہیے۔ آپ دونوں کو اپنی خلا چاہیے۔ آپ کو اپنی دوستوں کو فقط اس لیے بالکل نہیں چھوڑنا چاہیے کہ آپ رومانوی ملاقاتیں کر رہی ہیں۔ یا ایسی چیزیں کرنا ترک کر دیں جنہیں آپ نے ہمیشہ پسند کیا ہے۔ کبھی کبھی وقفہ پیدا کیجیے اور اپنا کوئی نجی کام کیجیے۔ تنہا ہونے کا بھی ایک اپنا مزہ ہے۔
مہربان اور سہارا دینے والا بنییے
برے نام سے پکارنے یا خاموشی اختیار کرنے سے اجتناب کیجیے۔ قطع نطر اس کے کہ آپ کتنے پریشان ہیں۔ ۔ کوئی چیخ و پکار یا مار پیٹ نہیں ہونی چاہیے۔ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی بجائے، ہمیشہ ایک دوسرے کو اوپر اٹھائیے۔ ایک دوسرے کے خوابوں پر اعتماد کیجیے اور ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کیجیے۔ ہاں، آپ دونوں کبھی کبھی نااتفاقی بھی کریںگے۔ مگر چیزوں کو انصاف اور معتبر طریقے سے طے کیا جا سکتا ہے۔
یاد رکھیے، محفوظ ہونا، چاہا جانا، اور آپ کا احترام آپ کا حق ہے۔ کسی بھی تعلق جہاں آپ ناخوش اور غیرمحفوظ محسوس کریں، کو چھوڑ دینا آپ کا حق ہے۔ اگر آپ کو اپنے تعلقات پر سنگین تحفظات ہیں تو فوراًکسی اپنے قابل اعتماد بالغ فرد کے ساتھ بات کیجیے۔
Share your feedback