آپ کو صرف اسے اپنا سمجھنا ہے
اعتماد کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ آپ میں کمزوریاں یا عدم تحفظ نہیں ہیں۔ یہ اپنے عدم تحفظ کو کھل کر تسلیم کرنے اور انہیں اپنے مقاصد کے حصول کے راستے میں نہ آنے دینے کا تہیہ کرنے اور اپنی زندگی بہتریں انداز میں گزارنے کا نام ہے۔
لوگ عموماً بڑے بڑے نتائج اخذ کر لیتے ہیں جیسے کہ"جذباتی ہونا ایک کمزوری ہے" یا یہ کہ "کمزور لوگ کامیاب نہیں ہوتے"۔ لیکن یہ سچ نہیں ہے۔
یہاں ہے طریقہ کہ کیسے اپنی کمزوریوں میں جایا جائے اور اپنی ایک مضبوط تر اور زیادہ پر اعتماد حیثیت بنائی جائے۔
اپنی کمزوری کو تسلیم کیجیے
ہم میں سے بیشتر اپنی کمزوریاں آشکارا ہونے پر دفاعی طرز عمل اختیار کر لیتے ہیں۔ ہم سوچتے ہیں کہ جب انہیں ہم اپنی کمزوری کے آثار دکھائیں گے، تو لوگ ہماری عزت نہیں کریں گے۔ لیکن ہم اس میں بڑی تصویر نہیں دیکھ رہے ہوتے۔
اصل چیز یہ ہے، کہ جب ہم ایک کمزوری مان لیتے ہیں تو ہمیں اس سے قوت ملتی ہے کیونکہ اب ہم نے اسے تسلیم کر لیا ہوتا ہے۔ کوئی بھی اسے ہمارے خلاف استعمال نہیں کر سکتا ۔۔۔ جب تک ہم انہیں اسکی اجازت نہ دیں۔
اپنی کمزوری کو اپنانا آپکی نتیجے کو قابو میں رکھنے میں مدد کرتا ہے، اور یہ آپ کو زندگی میں مزید محفوظ اور پر اعتماد بناتا ہے۔
اپنی کمزوریوں کا تذکرہ کیجیے
لوگ آپ کے عملوں سے متاثر ہوتے ہیں، لیکن وہ آپ کے ساتھ آپ کے کمزور دفاع کے ذریعے رابطہ قائم کرتے ہیں۔ کمزور دفاع ہوتا ہے جب آپ اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرتے اور حقیقی اپنے آپ کے ذاتی تجربات کا ذکر کرتے ہیں۔ یہ لوگوں کی آپ پر اعتماد کرنے اور آپ کے ساتھ رشتہ استوار کرنے میں مدد کرتا ہے کیونکہ اب وہ آپ کی کہانی کے ساتھ تعلق قائم کر سکتے ہیں۔ آپ کبھی بھی ایسے تجربے سے گزرنے والے اکیلے فرد نہیں ہوتے۔ آپ کبھی بھی اکیلے نہیں ہوتے۔
جب لوگ آپ کی کہانی کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں تو آپ طاقتور رشتے قائم کر سکتے ہیں۔ آپ بھی اس میں سے صادق اور معتبر ہو کر سامنے آتے ہیں۔ دیگر لوگوں کے ساتھ مضبوط تعلقات آپ کو مزید خوش اور پر اعتماد بنائیں گے، اس لیے جیسا آپ حقیقتاً محسوس کرتے ہیں اس کے بارے میں بتاتے ہوئے خوف مت کھائیے۔
اہنی کمزوریوں کے باوجود عمل کیجیے
حوصلہ یہی ہے کہ ڈرنے کے باوجود بھی کام سر انجام دیا جائے۔ نقائص کا اظہار صرف اس صورت میں کمزوری ہے جب وہ عیوب ہمیں عمل کرنے سے روک دیں۔ اگر آپ عملی اقدام جاری رکھتے ہیں، تو آپ اپنے اعتماد کی طاقت بڑھائیں گے۔۔ مثال کے طور پر ، لوگوں کے سامنے بات کرتے ہوئے گھبرانا، لیکن کلاس میں اپنا ہاتھ کھڑا کر دینا اس سے قطع نظر یا نہ جانتے ہوئے کہ یہ کس طرح 100% کی جائے گی، مگر بہر صورت اپنے آپ کو موقع میسر آنے پر آگے بڑھ کر پیش کرنا۔
جب آپ کھل کر اپنی کمزوریوں کا اقرار کر رہے ہوتے ہیں، تو آپ ان پر کام کر سکتے اور انہیں قوت میں بدلنے کے طریقے دریافت کر سکتے ہیں۔ تو یہ خیال کہ کمزور یا جذباتی ہونا ایک خامی ہے اپنانے میں جلدی مت کیجیے۔ جب آپ اپنی کمزوریوں کو اپنا لیتے، ان کے بارے میں بات کرتے اور ان کے متعلق اقدام کرتے ہیں، تو یہ آپکی طاقت بڑھانے میں مددگار ہوتا اور آپکو پراعتماد بنا دیتا ہے۔
Share your feedback