کیا آپ کو علم تھا کہ یہ سب کچھ آپ کے اندر موجود ہے؟
ہائے Springster
ہم آپ کو ایک بڑی راز کی بات میں شامل کر رہے ہیں۔ کیا آپ تیار ہیں؟ او کے، تو یہ ایسے ہے کہ۔
زندگی آسان نہیں ہے، ہمارا اعتبار کیجیے، ہمیں معلوم ہے کہ آپ کیسا محسوس کرتی ہو۔ ہر ہفتہ نئے چیلینجز لاتا ہے اور ان چیلینجز کے سلسلے میں ہمارے پاس دو انتخاب ہیں۔ چھوڑ دیجیے یا جاری رکھنے کے لیے طاقت اکٹھی کیجے۔
آپ کیا سمجھتی ہیں کہ ایک Springster کون سی آپشن چنے گی؟ یقیناً آپشن -2! ایک Springster ہتھیار ڈالنے کا سوچ سکتی ہے، مگر پھر اسے اپنے اندر کی سپر پاورز کا خیال آتا ہے۔
آپ سوچ رہی ہوں گی کہ"میں؟ اور سپر پاورز؟ بالکل نہیں، میں تو ایک عام سی لڑکی ہوں۔" مگر، آپ ایسی نہیں ہو۔ اگر آپ باقاعدگی کے ساتھ Springster کی کہانیاں پڑھتی ہیں اور اپنےآپ کو ایک Springster سمجھتی ہیں تو پھر آپ کو کچھ مخصوص طاقتوں تک رسائی حاصل ہے جو کہ آپ کو بیشتر چیلینجز سے نمٹنے کے لیے قوت دیں گی۔
سپر پاور-1: آپ پر اعتماد ہیں
ایک Springster ہونا آپ کو 101 دلیلیں دیتا ہے اپنے آپ پر اعتماد کرنے کی۔ جب آپ کو اپنے آپ پر بھروسہ ہو تو یہ آپ کو اعتماد دیتا ہے جو کہ رکاوٹیں عبور کرنے اور اپنے اردگرد موجود لوگوں کو بدلنے کے لیے آپ کو درکار ہوتا ہے۔ کبھی بھی مت بھولیے کہ آپ قیمتی ہیں اور آپ کی زندگی کا ایک مقصد ہے۔ اپنے اندر موجود قدرتی صلاحیتوں اور ذہانتوں پر بھروسہ کر کے آپ اپنے اعتماد کا تالہ کھول سکتی ہیں، اور پھر انہیں استعمال کر کے دوسروں کی مدد کر سکتی ہیں۔
سپر پاور2: آپ میں طاقت موجود ہے
اگر آپ کو کبھی احساس ہو کہ کوئی چیز ناممکن ہے تو یاد کیجیے وہ حیران کن چیزیں جو کہ آپ جیسی لڑکیاں دنیا بھر میں روزانہ کر رہی ہیں! اگر وہ ایسا کر سکتی ہیں تو پھر آپ بھی کر سکتی ہیں! تو پھر کسی بڑے چیلینج کے ساتھ نمٹتے ہوئے،لڑکی ہونے کی بدوکت جو آپ کے اندر طاقت ہے اسے کبھی بھی مت بھولیے۔
سپر پاور-3: آپ کبھی بھی تنہا نہیں ہیں
جب مشکل اوقات سے واسطہ پڑے تو آپ اپنی دوستوں، فیملی اور ساتھی Springsters سے مدد لے سکتی ہیں ۔۔۔۔ اور آپ کو زندگی صرف اپنے آپ اکیلے نہیں گزارنیَ ہم آپ کے پیچھے موجود ہیں! اگر آپ کبھی کسی چیلینج کے سامنے بے بس ہو جائیں، تو اس وقت مدد مانگنا بہت عقلمندی کی بات ہو گی!
برراہ کرم Springster کی مزید ٹپس کے لیے ہماری فیس بک کی برادری میں شامل ہو جائیے
Share your feedback